ماحولیاتی ایوارڈز کیلئے عرضیاں مطلوب
12:43PM Sun 2 Apr, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)محکمۂ ماحولیات کی جانب سے 2016-17 کے ماحولیات ایوارڈز کیلئے عرضیاں اور تجاویز مطلوب ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ اور فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سرکاری، غیر سرکاری اداروں کے علاوہ کمپنیوں اور ٹرسٹوں کو فی کس ایک لاکھ روپے نقد اور سرٹی فکیٹ کے ساتھ یہ ایوارڈ فراہم کیا جاتاہے، عرضیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ30 مئی مقرر کی گئی ہے، عرضیاں محکمۂ ماحولیات ،کمرہ نمبر 704 ساتویں منزل ، ایم ایس بلڈنگ ، بنگلور01-تک جمع کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات ڈپٹی کمشنر دفاتر ، ضلع پنچایت دفاتر، محکمۂ جنگلات کے دفاتر، اور پولیوشن کنٹرول بورڈ کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ websites www.parisara.kiar.nic.in, www.kapcb.gov.in, www.empri.kar.nic.in and www.kbb.kar.nic.in, www.karunadu.gov.in/Ida سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔