Severe Rain and Storm Alert in Uttara Kannada District for the Next 24 Hours; District Administration Issues Crucial Guidelines

09:46PM Sun 17 May, 2026

کاروار (پریس ریلیز) انڈین میٹرولوجیکل ڈیارٹمنٹ (IMD) اور کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (KSNDMC) بنگلور کی رپورٹ کے مطابق، ضلع اترا کنڑ کے تمام تعلقہ جات میں مورخہ  17 مئی 2026 سے 18 مئی 2026  تک تیز ہواؤں ، کڑک اور بجلی کے ساتھ شدید بارش کا قوی امکان ہے ۔

عوام کی حفاظت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے درج ذیل ہنگامی ہدایات جاری کی ہیں:

 ماہی گیروں کے لیے سخت ہدایت:  سمندر میں لہروں کی طغیانی کیفیت اور تیز رفتاری کے باعث ماہی گیروں کو   مچھلی پکڑنے کے لیے سمندر میں نہ جانے کی سخت تاکید کی گئی ہے ۔

 سیاحوں اور عوام کے لیے انتباہ:  تمام سیاحوں اور عام شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کسی بھی ندی، آبی ذخائر یا سمندری ساحل پر پانی میں اترنے سے مکمل پرہیز کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

 تیز ہوائیں اور محفوظ مقامات پر منتقلی:  بارش کے دوران 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ اس لیے ایسے مکانات جو خطرناک درختوں کے قریب واقع ہیں، وہاں کے رہائشیوں کو انتظامیہ نے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تاکید کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ  عام لوگوں کو بھی ہدیات دی گئی ہے کہ وہ درختوں اور بجلی کھمبوں وغیرہ سے  بچ کر رہیں۔

 بچوں کی حفاظت: والدین کو خصوصی طور پر ہدیات دی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی صورت میں  ساحل سمندر اور ندی نالوں  کی طرف نہ جانے دیں ۔

اس دوران کسی بھی   ہنگامی صورتحال یا فوری مدد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے درج ذیل  رابطہ نمبر  جاری کیے ہیں جو چوبیسوں گھنٹے سرویس فراہم کریں گے:

 ہیلپ لائن (24/7):  08382229857

 موبائل نمبر: 9483511015

 ٹیلیفون نمبرز:  226406, 226471