دبئی میں نو تعمیر شدہ اقامتی ٹاور میں آگ لگ گئی
03:16PM Sun 13 May, 2018
دبئی کے علاقے مارینہ میں ایک نو تعمیر شدہ اقامتی ٹاور کو آگ لگ گئی ہے۔اس بلند وبالا ٹاور میں آگ لگنے کے بعد ٹویٹر پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور ان میں ٹاور سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مقامی نیوز سائٹس کے مطابق مارینہ مال کے نزدیک واقع زین ٹاور میں دبئی کے مقامی وقت کے مطابق کوئی گیارہ بجے آگ لگی تھی اور پھر ا س نے جلد ہی زور پکڑ لیا۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی سروس کی گاڑیوں کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
دبئی کے محکمہ شہری دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ زین ٹاور میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں ۔اس عمارت کو با حفاظت خالی کرا لیا گیا ہے اور کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔Dubai Civil Defence is working to put out a fire that broke out in the Zen Tower in the Dubai Marina area. The building was evacuated safely and no injuries have been reported.
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) May 13, 2018