سعودی عرب، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

03:47PM Sun 17 Nov, 2013

سعودی عرب، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب بھٹکلیس نیوز / 17 نومبر، 13 ریاض/ (ایجنسی) سعودی دارالحکومت ریاض میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ شدید بارش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوچکا ہے۔ سعودی حکام نے بارش کے بعد آج تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور لوگوں کو غیر ضروری سفر سے منع کرتے ہوئے گھروں میں قیام کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ rain-1