جانوروں کے بعد اب انسانوں پر ایسڈپھیکنے کی واردات
01:07AM Wed 14 Aug, 2013
جانوروں کے بعد اب انسانوں پر ایسڈپھیکنے کی واردات
بھٹکلیس نیوز / 13اگست،13
ہبلی(ایس این بی)پہلے سے ہی محکمہ پولس شہر میں ہورہی چوری کی واردتوں سےپریشانیوں میں مبتلا تھی کہ شہر میں ہوئے لوگوں پر ایسڈ حملہ جیسی مذموم حرکت نے پولس کی پریشانیوں میں مزیداضافہ کردیا ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ پولس کی جانب سے روز انہ رات سے صبح پانچ بجے تک گشت لگایاجارہا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے راستہ پر بیٹھے ہوئےجانوروں پر شرپسندوں کی جانب سے ایسڈ پھیکنے کی واردات پیش آئی تھی جس کی مذمت کرتے ہوئے عوام کی جانب سے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔لیکن شرپسندوں پر اس احتجاج کا کچھ اثر نہ ہوا اس احتجاجی مظاہرہ کو ہو کر کچھ ہی دن نہیں گزرے تھے کے شرپسندوں کی جانب سے پھر سے جانور پر ایسڈ پھیکنے کی واردات پیش آئی ۔تاہم اس حادثہ کےفوری بعدناراض عوام کی جانب سے پھر اور ایک مرتبہ رستہ کو روک کر خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔تاہم موقع واردات پر پولس پہنچ کر احتجاجیوں کو یقین دلاتے ہوئے احتجاج کو روکا گیا تھااور پولس کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ جلد ازجلد ہم ان شرپسندوں کو اپنی گرفت میں لےلیں گے۔لیکن پھر کچھ دن کے بعد ہبلی کے توروی ہسکل علاقہ میں اور ایک حادثہ پیش آیا جس میں عبد المناف پاٹل (32)نامی ایک آٹو رکشہ ڈرائیور پر ایسڈ پھیکنے کی واردات پیش آئی،اتنا ہی نہیں اب ایک ہی دن میں صرف دو گھنٹوں کے وقفہ کے اندر شہر کے مختلف مقامات پر ایسڈ پھینک کر لوگوں کو زخمی کرنے کی واردات پیش آئی جس کی زد میں تین افراد بری طرح زسے خمی ہوئے تھے تینوں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ہبلی سٹیل مینٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والے اللہ بخش (47) نامی شخص اپنے 16 سالہ بیٹے شاروخ کے ساتھ بائک پر سوار جا رہا تھا کہ ویراپورگلی میں سے ایک اور بائک سوار ان کے پیچھے سےآنے لگا اور ان پر ایسڈ پھینک کر فرار ہوگیا۔اس حملہ میں اللہ بخش کا چہرہ بری طرح سے متاثر ہوگیا اور انکےبیٹےشاروخ کا سینہ اور پیٹ بری طرح سے جھلس گیا ۔جو کہ ہبلی کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔اسی طرح کا حادثہ گوکل روڈ پر دیر رات پیش آیا تھاجس کی زد میں ایک بائک سوار بری طرح سے زخمی ہوا تھا۔تاہم دونوں معاملات مقامی پولس تھانوں میں درج کئےگئے ہیں۔اچانک ہورہے اس طرح کے حملوں کو لیکر شہر کی عوام میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔تاہم محکمہ پولس کی جانب سے ایسڈ حملہ کے خاطیوں کی گرفتاری کے لئے جال تو بجھادیا گیا ہے۔ لیکن اس میں محکمہ پولس کو کچھ خاص کامیابی اب تک نصیب نہیں ہوئی ہے جس سے عوام کو راحت ملے۔لیکن شرپسندوں کے حوصلوں میں مزید اضافہ ہوتے جا رہا ہے۔تاہم اس مذکورہ حملہ کے بعد ڈی ایس پی مسٹر شری ناتھ جوشی نے نامہ نگاروں کو جانکاری د یتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملہ دراصل عوام پر نہیں بلکہ سماج کے پُر سکون ماحول پر کئے جانے کے مترادف ہیں۔تاہم مسٹر جوشی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پولس نے چاروں طرف سے جھال بچھا دیا ہے،اور بہت جلد خاطیوں کو پکڑلیا جائے گا۔