آرایس ایس کے شاکھا تربیتی کیمپوں کو بند کرنے کے مطالبہ کو لیکر SDPI کا بر سر اقتدار پارٹی سی پی آئی ( ایم ) کے دفترکا محاصرہ
03:18PM Mon 8 May, 2017
کیرلا ( (بھٹکلیس نیوز)۔ کیرلا میں آرایس ایس سنگھ پریوار کے ذریعے چلائے جانے والے شاکھا تربیتی کیمپوں پر پابندی لگانے کے مطالبہ کو لیکرسوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI ) کے کارکنان نے برسر اقتدار سی پی آئی ( ایم ) پارٹی کے دفتر کامحاصرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں چلائے جانے والے شاکھا تربیتی کیمپوں اور بالخصوص ریاست کیرلا میں شاکھا تربیتی کیمپ کے آڑ میں ہتھیاروں کی تربیت دیکر عوام کے درمیان خوف و ہراس اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس سے ریاست کیرلا اور ملک کے امان و امان کو خطرہ درپیش ہے۔ لہذا کیرلا حکومت کو ان شاکھا تربیتی کیمپوں پر پابندی عائد کرنی چاہئے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں ایس ڈی پی آئی کارکنان شریک رہے اور کارکنان نے آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کے نعرے بھی لگائے۔