سٹی کمشنر اوپی ورمانے شہر کو آئیڈیئل سٹی بنانے کاعزم دہرایا

03:36PM Sat 18 Feb, 2017

سہارنپور ۔(بھٹکلیس نیوز) نگر نگم کے پریسر میں سینئر سٹیزن اور صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سٹی کمشنر اوپی ورمانے کہا کہ ہما رے ضلع کا عوام اور ہمارے عوام کا اخلاق میل ملاپ اور گنگا جمنی تہذیب کاعلمبردار ہے ہم سبھی کو بھائی چارے کے قیام کیلئے ہمیشہ اپنے سوشل کاموں پر توجہ دینی چاہئے تاکہ ہم تمام شہری ایک ساتھ مل جل کر رہسکیں جس سے ہمیں اور ہماری ایکتا کو تقویت ملے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقامی نگر نگم کے سٹی کمشنر اوپی ورمانے شہر کو اسمارٹ سٹی بنانے کا اپنا عزم پھر سے دہرایا آپنے کہاکہ شہر کی بہتری اور ترقی کیلئے ہمیں اپنے عوام کا تعا ون چاہئے تبھی ہم بہتر سے بہتر تجاویز شہر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے مرکزی اور ریاستی سرکار کو بھیج سکتے ہیں ہم پر امن طور سے الیکشن کے اہم پولنگ کے مرحلہ سے گزر چکے ہیں الیکشن نپٹ جانیکے بعد بہت جلد ہمیں اسمارٹ سٹی مشن کو کامیاب بنانے کی مہم میں پھر سے مشغول ہوجاناہوگا نگر نگم کے قابل اعتماد ، محنت کش اور عوام کے لئے مخلص نگر آیکت (سٹی کمشنر ) او پی ورما جب سے یہاں اپنی تعیناتی پر آئے ہیں تبھی سے آپنے سہارنپور کے تاریخی منظر کو دیکھتے ہوئے اور سہارنپور کے عوام کے دوستانہ مزاج کو پرکھنے کے بعد اس بات کا عزم لیا تھا کہ اس شہر کو ہر حال میں نوئیڈا کی طرز پر شاندار طور پر ترتیب دیا جا یائے اسیکوشش کے تحت آپنے لگاتارپچھلے سال ضلع میں اے ڈی ایم ( انتظامیہ) رہتے ہوئے اور ضلع بھر میں کرائے گئے اپنے بہتر کاموں میں سب سے پہلے سہارنپور کو اسمارٹ سٹی کی طرز پر پلان کر نے کی سوچ کو عوام کے سامنے پیش کیا تھا بعد ازا ں گزشتہ مدت میں سٹی کمشنر بن جانیکے بعد آپ اس سٹی کو ہر حال میں بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرانیکے اپنے پچھلے عزم کو پھر سے دہرایا اور کہاکہ ماہ اپریل سے شہر کی ترقی کیلئے بڑے اقدام اٹھائے جانے ضروری ہیں تاکہ شہر کی عوام کو راحت میسر ہو اور یہ شہر ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہوجائے، آپسے پہلے کے افسران نے ایک بڑا پلان اسمارٹ سٹی بنائے جانے سے متعلق مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار کو بھی بھیجا آپ کے اس پلان کو مرکز اور ریاستی سرکار کے اعلیٰ افسران نے ترجیح دیتے ہوئے آپکی تجاویز کو قابل اعتماد جانکر ضلع افسران کو یہ یقین دہانی کرائی کہ آپ سہارنپورسے اسمارٹ سٹی سے متعلق مزیداپنی بہتر سے بہتر تجاویز ہمیں جلد سے جلد بھیجیں سبھی کچھ ہوا مگر ہمارے سہارنپور کو اس لسٹ میں شامل نہی کیا جا سکا جس خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ شہر کو اسمارٹ سٹی بنائے جا نے کی غرض سے اپنی تجاویز اور مخلصانہ مشورہ نگر نگم کے افسران اور ضلع انتظامیہ نے وقت وقت پر سرکار کو د پیش کئے انکی ہر سو تعریف کی جا رہی ہے ۔ہم کو اس ضمن میں سبھی سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور سماجی تنظیموں کے سرپرستوں نے بتا یا کہ شہر کو آئیڈئیل سٹی بنانیکے خواب کو طقویت پہنچانیکی غرض سے اب ہمارے موجودہ سٹی کمشنر او پی ورما کی کوششیں بڑے پیمانہ پرکی جارہی ہم شہر کے سبھی شہری آپکی جدوجہد کی سبھی بے لوث کوششوں کا دل سے استقبال کرتے ہیں اور بہتر سے بہتر تعاون پورے شہر کی عوام نگر نگم کو ہر وقت دینے کے لئے تیار ہیں ! قابل غور ہے کہ عوام سہارنپور کو اسمارٹ سٹی بنانے کا پہلے ہی تحیہ کر چکی ہے اب عوام کو اور ہمارے افسران کو مزیدفعال رہکر مستقبل میں مزید بہتر سے بہتر تجاویز جلد از جلد مرکز اور ریاستی سرکار کو پیش کرنی ہونگی تاکہ جلد از جلد الیکشن نپٹ جائے۔