نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری، مسافروں کو ہوں گے یہ بڑے فائدے

11:08AM Wed 15 Jun, 2016

نئی دہلی۔ حکومت نے آج نئی سول ایوی ایشن پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی یہاں ہوئی میٹنگ میں نئی پالیسی کو منظوری دی گئی۔ اس سے پہلے گزشتہ سال حکومت نے اس پالیسی کا ماڈل جاری کیا تھا جس پر عام لوگوں سے مشورے طلب کئے گئے تھے۔ اس ماڈل میں ریجنل کنکٹی ویٹی اسکیم (آرسی ایس) کے تحت ٹیئر دو اورٹیئر تین شہروں میں واقع علاقائی ایئر پورٹ کے درمیان ایک گھنٹے تک کی پرواز کے لئے تمام محصولات اور ٹیکس سمیت زیادہ سے زیادہ کرایہ 2500 روپے کرنے کا بھی انتظام ہے۔ پالیسی میں سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اس سلسلے میں متعدد نئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ ساتھ ہی شہری ہوا بازی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے اختیارات بھی بڑھائے گئے ہیں۔