فوجی جوان نے خودکشی کی 

03:05PM Mon 20 Mar, 2017

حیدرآباد، (بھٹکلی نیوز)شہر کے ترمول گری علاقے میں فوج کے ایک جوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے ۔اتر پردیش کے رہنے والے سندیش آر (34)فوجی فراہمی کور میں تعینات تھے۔ترمول گری تھانے کے انسپکٹر آر ستیہ نارائن راجو نے کہا کہ جوان نے دیر رات تقریبا دو بجے اپنے بیرک کے قریب ایک درخت سے لٹک کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے بظاہر ڈپریشن کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایاہے ۔پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔