سفر اور ٹور کے گائیڈ کی تربیت کے لیے عرضیاں مطلوب

01:15PM Sat 15 Jun, 2019

کاروار: 15 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہلیال کے کینرا بینک دیش پانڈے رڈسٹ نامی تنظیم نے سفر اور ٹور کے گائیڈ کی تربیت کے لیے عرضیاں طلب کی ہیں جو کہ 20/جون سےشروع ہونے جارہی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ تربیت 10/دنوں تک چلے گی جس میں قیام اور طعام دونوں مفت ہوں گے۔ اس کے لیے 18/سے 45/سال تک کی عمر کے مرد و خواتین عرضیاں دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے خواہش مند افراد کینرا بینک دیش پانڈے رڈسٹ دانڈیلی روڈ ہلیال کے پتہ پر رابطہ کریں یا پھر مزید معلومات کے لیے ان نمبرات پر کال کریں۔ 9483485489/9482188780