حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ہندوستان نے ایشیا سے باہر آخری بار 200 سے زیادہ رنوں کا ہدف 15 سال پہلے حاصل کیا تھا۔ سال 04-2003 میں ایڈیلیڈ میں ٹیم انڈیا نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ موجودہ ٹسٹ سیریز میں یہ ہونا تقریباً ناممکن نظرآرہا ہے کیونکہ وراٹ کوہلی اور چتیشور پجارا کے علاوہ دوسرے بلے باز بے حد خراب بلے بازی کررہے ہیں۔ حالانکہ کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے، ہوسکتا ہے کہ ٹیم انڈیا ساوتھمپٹن میں سپرجیت حاصل کرلے۔
چوتھے ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کی شکست یقینی، سیریز بھی ہاتھ سے گئی
03:45PM Sun 2 Sep, 2018
وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا انگلینڈ دورے پر ٹسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کا خواب لے کر پہنچی تھی، لیکن اب یہ خواب چکنا چور ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ سیریز کے پہلے دو ٹسٹ گنوانے کے بعد ٹیم انڈیا نے ناٹنگھم میں تیسرا ٹسٹ جیت کر سیریز میں واپسی کی ۔
حالانکہ اب ٹیم انڈیا ساوتھمپٹن میں شکست کی دہلیز پر کھڑی ہے۔ ساوتھمپٹن ٹسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے 8 وکٹ کے نقصان پر 260 رن بنالئے ہیں اور اس کی سبقت 233 رنوں کی ہوگئی ہے۔ یہی ٹیم انڈیا کی سب سے بڑی مشکل ہے۔
اب جیت حاصل کرپانا ناممکنٹیم انڈیا کو ساوتھمپٹن میں جیت حاصل کرنے کے لئے تاریخی کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔ دراصل ایشیا کپ کے باہر 200 سے زیادہ رنوں کا ہدف ٹیم انڈیا نے محض 3 ہی بار حاصل کیا ہے۔ ہندوستانی دراصل ایشیا کے باہر 200 سے زیادہ رنوں کا ہدف ٹیم انڈیا نے محض 3 ہی بار حاصل کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو 61 بار 200 سے زیادہ رنوں کا ہدف ملا اور 36 بار وہ ٹسٹ ہار گئی۔ جبکہ 22 میچ ڈرا رہے اور محض تین مقابلوں میں اسے جیت ملی ہے۔