دہلی میں اس سال نہیں ملے گا شراب فروخت کرنے کا نیا لائسنس،کیجریوال کا بڑا فیصلہ

02:43PM Thu 18 Aug, 2016

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بڑا اعلان کیا ہے۔ شراب کے فروخت کا لائسنس دینے کا الزام جھیل رہے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اب اس سال شراب کا لائسنس نہیں دے گی۔ دراصل آر ٹی آئی سے ملی معلومات کے بعد پرانے ساتھیوں کے علاوہ بی جے پی اور کانگریس کیجریوال پر نشانہ سادھ رہے تھے۔ یہاں تک کہ سابق ساتھی پرشانت بھوشن نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ جب سے کجریوال وزیر اعلی بنے ہیں، تب سے 72 نئی دکانوں کو شراب کا لائسنس دیا گیا ہے۔ اس معاملے پر مسلسل ہو رہی رسوائی کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یہ اہم فیصلہ لیا۔ کیجریوال نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب کسی بھی علاقے میں کھلے شراب کی دکانوں کو لوگ ہٹا کر سکتے ہیں۔اس کے لئے کم از کم 15 فیصد لوگوں کی رضامندی ہونی چاہئے۔ اب لوگ محلہ سبھا کے ذریعے اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے 15 فیصد لوگوں کی رضامندی ہونی چاہئے جس میں 33 فیصد خواتین ہونی چاہئیں، اس کے بعد دہلی حکومت اس شراب کی دکان کو کسی اور جگہ پر شفٹ کر دے گی۔