جے ڈی یس پارٹی کو ریاست بھر میں مضبوط بنا نے کی مہم کا آغاز: ہچ ڈی دیو ے گوڈا
03:30PM Tue 23 May, 2017
چامراج نگر( بھٹکلیس نیوز ) سرحدی اوربیاکورڈ ضلع چامراج نگر سے ہی ریاست گیر میں جے ڈی یس پارٹی کو مزید مضبوط اور مستحکم بنا نے کی مہم کے لئے سابق وزیر اعظم و جے ڈی یس کے قومی صدر ہچ ڈی دیو ے گوڈا نے ضلع کے معروف یم یم ہلس اور چامراجیشورا مند پہنچکر پوجا کرنے کے بعد شہر کے رتنیشور ی ہوٹل میں رسمی طور پر پارٹی کو تقویت پہنچانے کیلئے منعقد پارٹی کے کارکنوں کی میٹنگ کا افتتاح کرنے کے بعد انہونے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ریاست میں آنے والے دنوں میں ہونے والے اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے ریاست گیر میں جے ڈی یس کو بنیادی طور پر مضبوط بنانے کیلئے پُر عزم لئے اس کا افتتاح کیا گیا ہے تاکہ پارٹی کی جانب سے ہر اسمبلی حلقہ میں (224 ) جے ڈی یس کا اُمیدوار کھڑا کیا جائیگا کیونکہ آض کے اس دور میں ریاست میں ریجنل پارٹی کی اشد ضرورت ہے اور بات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیاہے. مزید انہونے کہا کہ حال ہی میں ننجنگوڈ اور گنڈل پیٹ کے ضمنی انتقابات کو دیکھا جائے تو ضلع میں جے ڈی یس پارٹی کی اشد ضرورت ہے اور پارٹی میں موجودہ کارکن اگر ایک دلی کے ساتھ متحد ہوکر کام کریں گے تو یقینً کامیابی حاصل ہوگی، جے ڈی یس کے اقتدار کے دوران ملک اور ریاست کے نائکا، اُپارا، اقلیت طبقہ کے لوگوں کی ترقی کیلئے ہر محاذ پر کام کیا گیاضلع پنچایت ،تعلق پنچایت اور گرام پنچایتوں میں خواتین کیلئے50% فیصد ریزرویشن کا اعلان بھی کیا گیا تھا تاکہ ہر مزہب اور ہر طبقہ کے افراد کو برابری کا حق حاصل ہوسکے. وزیر اعلی سدارامیا، سی یم ابراہم اور دیگر کئی اہم سیاسی لیڈرس فلحال کانگریس اور بی جے پی میں اپنا مقام بنا ئے ہوئے حالانکہ یہ افراد جے ڈی یس پارٹی سے سیاست کو سیکھے ہوئے ہیں اس کے باوجود بھی جے ڈی یس کو باپ بیٹے کی پارٹی کا نا دیا جارہا ہے یہ غلط ہے.ودھا پریشت کے نائب سبھا پتی مری تبے گوڈا نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ تمل ناڈو، آندھرا،کیرلاریاستوں میں ریجنل پارٹیا اپنی حکومت قائم کر ے ہوئے ہیں اس سے قومی پارٹیاں شرم سار ہوگئی ہیں اسی طریقہ سے ریاست کرناٹک میں بھی عوام اس مرتبہ ریجنل پارٹی کو موقع دیں اور کماراسوامی کو ایک بار پھر سے وزیر اعلی بنانے کیلئے عوام سے مطالبہ کیااور2018 میں ہونے والے عام انتقابات میں ریجنل پارٹی کو ہر حال میں کامیاب بنا نے کیلئے پارٹی کے کارکنوں کو کمر بستہ ہونے کیلئے زور دیا اور چامراج نگر کو دبارہ جے ڈی یس کا مضبوط قلع بنا نے کیلئے ہدایت دی .اس موقع پر ودھا پریشت کے رکن کنٹھے گوڈا، ضلع جے ڈی یس کے صدرکامراجو، سی یم نرسمہا مورتی، شنکر، لوکیش، یس پی سوامی، رام چندرا، سید نجیب اللہ، سید فرقان کے علاوہ دیگر تمام اراکین شریک رہے۔