امریکی ججوں کی اکثریت حجاب اوڑھنے پر ملازمت پر نہ رکھے جانے والی مسلم لڑکی کی طرفدار

01:09PM Thu 26 Feb, 2015

بھٹکلیس نیوز/26فروری،15 واشنگٹن(ایجنسی)امریکی سپریم کورٹ کے ججوں کی اکثریت نے بدھ کو اس مسلم برقعہ پوش لڑکی کی طرفداری کرنے کا اشارہ دیا ہے جس نےابیر کرومبی اینڈ فچ کمپنی کے ملازمت دینے سے انکار کرنے پر اس کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس لڑکی نے مذہبی تقاضہ پورا کرتے ہوئے سر سے حجاب پہنا ہوا تھا۔جس کے باعث کمپنی نے اس ملازمت پر رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔نو ججی بنچ نے ملازمت کے لیے درخواست دینے والی سمانتا ایلوف نام کی مسلم خاتون کا مقدمہ پیش کرنے والے روزگار کے مساوی مواقع کمیشن کی جانب سے کی جانے والی اپیل کی ایک گھنٹے سماعت کی ۔ اسے 2008میں جب وہ17سال کی تلسا میں واقعابور کرومبی کڈس اسٹور میں نوکری دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ملازمت کے لیے انٹرویو دیتے وقت ایلوف سر پر حجاب باندھے ہوئے تھی ۔ لیکن اس نے خاص طور پر یہ نہیں کہا کہ مسلم ہونے کے ناطے وہ چاہتی ہے کہ کمپنی اس کے لیے مذہبی گنجائش نکالے۔کمپنی نے ایلوف کو یہ کہہ کر ملازمت پر رکھنے سے انکار کر دیا کہ اسکارف پہننے سے اس کے سیلز اسٹاف کے اراکین کی” خود نمائی پالیسی“ کی خلاف ورزی ہو گی۔لیکن جرح کے دوران ایسا تاثر ملا کہ توقع ہے کہ چار ججز ایلوف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ ع،ح،خ