بھٹکل ۔منگلور اولوو بس کے کرایہ میں پچاس روپئے کم کرنے کا مطالبہ
12:06PM Thu 14 Jun, 2018
بھٹکل: 14 جون، 18(بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا کی جانب سے سرکاری بس محکمہ کو ایک میمورنڈم سونپتے ہوئے بھٹکل-منگلور اولوو بس کے کرایہ میں 50/روپئے کی کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھٹکل ڈپو کے توسط سے منگلور ڈپو کو دی گئی اس یاد داشت میں اولوو بس کے کرایہ کو 250/سے گھٹا کر 200/کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔
میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر محکمہ کی جانب سے کرایہ میں کمی نہیں کی جاتی ہے تو پھر عوام پرائیویٹ بسوں کا رخ کر یں گے جس کا نقصان سرکاری بسوں کو ہوگا۔
اس موقع پر سوابھیمانی کرانتی سنگھا کے صدر کمار نائک، نائب صدر کے ایم شریف، اشوک نائک، وینکٹیش نائک، رامچندرا گونڈا، بالچندرا نائک، دیویندرا نائک،سریش نائک اور دیگر موجود تھے۔