بچہ مزدوری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کے لیے عوام کا ساتھ ضروری؛ ٹی گوندیا
04:06PM Wed 12 Jun, 2019
کارورا: 12 جون، 19 (بھٹکلیس نویز بیورو) ’’بچہ مزدوری کو ختم کرنے کے لیے سرکار بہت سی اسکیمیں لاتی ہیں لیکن اس کے باوجود سماج کے بہت سارے بچے پڑھائی اور کھیل کود کی عمر میں مزدوری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عوام کا تعاون نہایت ہی ضروری ہے‘‘۔ ان خیالا کا اظہار سینئر سیول جج ٹی گونڈیا نے کیا وہ یہاں کاروار میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد بچہ مزدوری مخالف اجلاس سے افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سماج میں 30فیصد بچے اس کی وجہ سے اپنے بچپن سے محروم ہوجاتے ہیں۔ اس نظام کو بدلنے کے لیے عوام کا ساتھ بہت ضروری ہے۔
اس موقع پر ضلع کے لیبر افسر ملیکارجن، ڈاکٹر جی یان اشوک، سری کانت ہیگڈے اور دیگر حضرات موجود تھے۔