انجمن ڈگری کالج کے ایک اور طالب علم کو یونیورسٹی بلیو کا خطاب
02:28PM Thu 17 Oct, 2019
بھٹکل: انجمن ڈگری کالج کے طالب علم محمد اشفاق ابن محمد اسلم کو تیراکی مقابلہ میں یونیورسٹی بلیو کا خطاب ملا ہے۔
اطلاع کے مطابق کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ کی جانب سے منعقد ہونے والے تیراکی کے مقابلے میں انجمن آرٹس سائنس کامرس کالج اینڈ پی جی سینٹر کے طالب علم محمد اشفاق ابن محمد اسلم نے جیت حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی بلیو کا خطاب جیتا ہے۔
وہ اس کے بعد اگلے مہینے پنجاب میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے مقابلہ میں شرکت کریں گے۔
ان کی اس کامیابی پر پرنسپال کالج، صدر سکریٹری اور کالج بورڈ سکریٹری نے مبارکباد پیش کی ہے اور اگلے مراحل میں بھی بہترین کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔