ہماری زندگی کا مقصد حراکے پیغام کوگھرگھر پہنچاناہے ؛مولانامحمدیعقوب بلندشہری

12:47PM Mon 27 Feb, 2017

دہلی۔(بھٹکلیس نیوز)آل انڈیادینی مدارس بورڈ کا ایک پانچ رکنی وفد۲۰؍تا۲۷؍فروری۲۰۱۷ء دہلی واین.سی.آر.کے دورے پررہاسفرکے دوران خصوصی ملاقاتوں مدارس ومساجد کے پروگراموں اور خاص طورپرجامعۃالابراراوکھلاکی تعلیمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مولانابلندشہری نے کہاکہ جس طرح جسم کے لئے روح کی ضرورت ہے روح جسم میں ہوتی ہے تو دماغ سے لیکرپیر تک جسم کے تمام اعضاء اپنا اپنا کام انجام دیتے ہیں جتنی اہمیت جسم میں روح کی ہے روح موجود ہے توجسم زندہ ہے روح نکل جائے تو جسم مردہ ہوجاتاہے اسی قدر انسان کے لئے تعلیم کی اہمیت ۔تعلیم یافتہ انسان آنکھوں والاہے ،زندہ ہے ،اپنی زندگی کوانسانیت پرگذارسکتاہے اور اَن پڑھ جاہل بے آنکھوں والامثل مردہ کے ہے۔تعلیم انسانیت کا زیور ہے اور علم نافع وہ علم ہے جس پر انسان خود بھی عمل کرے اور دیگر انسانوں کو بھی نفع پہونچائے۔وہ مسلمان قوم جسے پہلاسبق تعلیم ہی کا ملابدقسمتی اور اپنی غفلتوں کی وجہ سے آج جہالت کے سب سے نچلے پائیدان پر کھڑی ہے جو امت مسلمہ اور ہمدردان قوم وملت کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے مولانا بلندشہری نے کہاکہ ہمیں اپنی قومی وملی،سماجی،ملکی ذمہ داری کوقبول کرتے ہوئے میدان عمل میں آناہوگاملک کے ہر بچے اور بچی کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے جہدمسلسل کرنی ہوگی ۔جب تک ہر بچہ اور ہربچی مدرسہ ،مکتب ،اسکول ، تعلیم گاہ نہیں جاتاہے ہمیں سکون نہیں آناچاہئے چاہے ا سکے لئے ہمیں کوئی بھی قربانی دینی پڑے بچے اور بچیوں کی تعداد کے اعتبارسے تعلیمی ادارے قائم کرنے پڑیں ہر قیمت پرہمیں اس ذمہ داری کو پوراکرناہوگاتبھی ہماری نسلیں جہالت کے اندھیرے اور سماجی غلامی سے باہر نکل سکتی ہیں۔وفد میں قاری سعیدالظفر،مولاناضیاء الحق، محمدشاہ دین، محمدزبیروغیرہ کے نام شامل ہیں۔