سب انسپکٹر پر قاتلانہ حملہ ۔ ملز م گرفتار

04:07PM Wed 30 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ دیور جیون ھلی پولیس نے اسی تھانہ کے سب انسپکٹر نیاز احمد پر قاتلانہ جملہ کرنے والے ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ندیم نے خود بلیڈ سے اپنا گلا کاٹ لیا اور انصاف کے لئے ایک کنٹرا ٹی وی چینل کے دفتر کے پاس گیااور وہاں اس نے چینل کو کئی من گھرٹ باتیں بتا رہا تھا۔ اس کی اطلاع پاکر دیور جیون ھلی پولیس موقعہ واردات پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس نے اعتراف کیا کہ نیاز احمد یونیفارم میں نہ ہونے کی وجہ سے مخالف غنڈے عمر پاشاہ کی ٹولی کا رکن سمجھ کر درانتی سے حملہ کردیا تھا اگر نیازاحمد یونیفارم میں ہوتے تو وہ حملہ نہیں کرتا۔ پولیس نے بتایا کہ 24اگست کو ندیم کی ٹولی نے مخالف ٹیم عمر پاشاہ کو قتل کرنے کے لئے شیام پور مین روڈ پر انتظار کررہی تھی۔ندیم کی ٹیم نے عمر پاشاہ کا قتل کرنے کے لئے اس کا تعاقب کیا۔ اس موقعہ پر نیاز احمد وہیں سے گزررہے تھے۔انہوں نے عمر پاشاہ کی حفاظت کرنے کے لئے ندیم کو گرفتار کرنے کے لئے اس کاتعاقب کیا تھا اور ندیم نے درانتی سے حملہ کرکے نیاز احمد کے سر کو گہری چوٹ پہنچائی تھی اورنیاز احمد کو17ٹانکے ڈالنے پڑے تھے۔