بھٹکل میں مختلف اداروں میں ونا مہوتسوا منایا گیا
04:47PM Sat 27 Jul, 2013
بھٹکل میں مختلف اداروں میں ونا مہوتسوا منایا گیا
بھٹکلیس نیوز /27جولائ 13
بھٹکل/(رضوان گنگاولی) ماحولیاتی آلودگی کو دور کرکے انسانوں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش میں ہندوستان بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے ونا مہوتسوا کے نام سے درخت لگانے کا تہوار منایا جاتا ہے ۔ بھٹکل میں بھی اس دن کی مناسبت سے کئی اداروں میں درخت لگائے گئے ۔ انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کی طرف سے محکمہ جنگلات کے تعاون سے انجمن کے میدان میں مختلف قسموں کے درختوں کو لگایا گیا ۔ جس میں اے آئی ٹی ایم ، انجمن ڈگری کالج ، این سی سی اور این ایس ایس کے طلبہ کے علاوہ جنرل سکریٹری انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب ، اسسٹنٹ کمشنر مسٹر وی آر پی منوہر ، بھٹکل اے سی ایف آر جی بھٹ اور دیگر حضرات موجود تھے ۔ اسی طرز پر اور ایک پروگرام گرو سدھیندرا کالج میں منعقد کیا گیا تھا ۔ جس کا افتتاح اے سی مسٹر وی آر پی منوہر نے کیا ۔ اس میں انجمن کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرحیم جوکاکو ، مسٹر سریندر شانبھاگ ، میونسپال چیف آفیسر انوپما ، جناب صدیقہ میراں صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے ۔