مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی طرف سے تربیت حجاج پروگرام کا انعقاد

04:22PM Sat 6 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 06 اگست،2016 بھٹکل / (نامہ نگار) عازمین حج کی سہولت کی سہولت کے لئے   مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین  کی طرف سے محکمہ شرعیہ کی عمارت میں حج تربیتی کیمپ  کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر  قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی صاحب، مولانا ارشاد نائطے ندوی صاحب،مولانا جعفر فقیہ ندوی صاحب، مولانا ایمن قمری ندوی صاحب ، جناب طلحہ سدی باپا صاحب نے حج اور اس کے متعلقات پر مفصل روشنی ڈالی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ کیا گیا نعت کے بعد مولانا جعفر فقیہ ندوی نے استقبالیہ کلمات ادا کئے، صدر جماعت جناب سید حسن سقاف صاحب نے اجلاس کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی جبکہ اجلاس کی کارورائی جناب محمد صادق اسر متا کی نظامت میں انجام پائی۔ اس موقع پر زائرین و زائرات حرام کی ایک بڑی تعدا د موجود تھی۔ ministre-2