موجودہ حالات کے تناظر میں آل انڈیا حسینی سنی بورڈ کی نشست آج
12:49PM Mon 6 Feb, 2017
لکھنؤ۔ (بھٹکلیس نیوز)آل انڈیاحسینی سنی بورڈ کے قومی نائب صدر سید جنید اشرف کچھو چھوینے آئندہ اسمبلی انتخاب کے مد نظر ایک نشست 7 فروری کو کیمپل روڈ بالا گنج لکھنؤ میں بلائی ہے ۔ اس نشست میں اتر پردیش کی مختلف تنظیموں کو مدعو کیاگیا ہے۔ جس میں علماء کرام اور دانشوران عظام شرکت کریں گے ۔ اس نشست میں کئی موضوع پر تبادلہ خیال ہو گا کہ مسلمانوں کے لئے اب تک کس پارٹی سے سب سے زیادہ کام کیا ہے۔ کس کے ساتھ مسلمان اپنے آپ کومحفوظ محسوس کر تا ہے ۔ اور مسلمانوں کو آئندہ اسمبلی انتخاب میں کس پارٹی کی حمایت کرنی چاہئے ۔ اس موضوع پرتبادلہ خیال کے بعد آل انڈیا حسینی سنی بورڈ اس پارٹی کی حمایت کا اعلان کر ے گا ۔