فلسطینی علاقے غزہ نئے سال کے جشن پر پابندی
03:08PM Thu 31 Dec, 2015
غزہ،31دسمبر(ایجنسی) فلسطینی علاقے غزہ کو کنٹرول کرنے والی حماس حکومت نے پہلی مرتبہ نئے سال کے موقع پر تمام ممکنہ پارٹیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غزہ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق نئے سال کے جشن کی تقریبات علاقے کی اقدار اور مذہبی روایات کے خلاف ہیں۔ حکام کے مطابق نئے سال کی پارٹیوں کے انعقاد کے لیے تمام ہوٹلوں اور ریستورانوں کے اجازت نامے مسترد کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ برس بند جگہوں پر ان کے انعقاد کی اجازت تھی۔