بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ؛ بھرت سلوان بنے بھٹکل کے نئے اے سی

03:07PM Sun 8 Mar, 2020

بھٹکل: 08 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں قریب دو سال تک سب ڈیویژن میں اپنی خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملا صاحب کا ہوناور تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر آئی اے ایس افسر بھرت سلوان کا تقرر کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ساجد ملا صاحب کو اب ہوناور میں نیشنل ہائی وے کے زمین حصولیابی کے خصوصی آفسر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔