کے ایس آر ٹی سی بس آتشزدگی میں تباہ ؛ مسافرین محفوظ
05:42AM Fri 8 Nov, 2013
کے ایس آر ٹی سی بس آتشزدگی میں تباہ ؛ مسافرین محفوظ
بھٹکلیس نیوز / 08 نومبر، 13
بینگلور / (آئی اے این ایس) کے ایس آر ٹی سی بس میں سوار سترہ مسافرین جمعرات کے دن اس وقت معجزانہ طور پر زندہ بچ نکلے جب سرکاری بس انجن میں خرابی کے سبب آگ حادثے کا شکار ہوگئی ۔ اطلاع کے مطابق بینگلور سے ہاسن جانے والی کے ایس آر ٹی سی کی وائی بھوح بس کا انجن خراب ہونے کی بناء پر بس کو اچانک آگ لگ گئی تاہم ڈرائیور کی بروقت چوکسی کے باعث ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ اس واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ یہ بس 2012 /میں خریدی گئی تھی اور ایک ہی ڈرائیور اس بس کو چلا رہا تھا ۔ چند دن قبل اسے پوری طرح ریپیر بھی کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ابھی تک صرف 250/کلو میٹر ہی چلی ہے ۔
حال ہی میں آندھرا پردیش کے محبوب نگر میں ہوئے المناک بس آتشزدگی کے حادثہ کے بعد بسوں میں ایمرجینسی ونڈو کو ضروری قرار دیا گیا ہے ۔