ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے خواتین و طالبات کیلئے پونے مہاراشٹر میں نواں ورکشاپ کا انعقاد
01:50PM Fri 1 Mar, 2019
ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے پونے مہاراشٹر میں نواں ورکشاپ ۲؍مارچ ۲۰۱۹ء بروز ہفتہ بوقت ۹؍بجے تا ۳؍بجے دوپہر، بمقام اوسٹر انٹرنیشنل اسکول منعقد کیا جارہا ہے۔ اس ورکشاپ کی صدارت محترمہ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کریں گی۔ محترمہ سمیہ نعمانی رکن مسلم پرسنل لا بورڈ، محترمہ فرحانہ ایڈوکیٹ ممبئی، محترمہ ڈاکٹر عرشین دھولے مہاراشٹر اور ایڈوکیٹ ماریہ مہمان خصوصی ہوں گی۔ مولانا مفتی حسین صاحب قاضی شریعت مالیگاؤں کا خصوصی خطاب ہوگا۔
اس ورکشاپ میں ممبئی، نیرول، تھانے، احمد نگر، جلگاؤں، دھولیہ اور دیگر اضلاع اور شہر پونے سے سو سے زائد مندوبات کی شرکت متوقع ہے۔ کنوینر محترمہ ثوبیہ لولے اور جوائنٹ کنوینر ڈاکٹر عرشین نے بتایا کہ خواتین میں بیداری اور خدمت کا جذبہ پایا جاتا ہے۔اصلاح معاشرہ کے کام میں ہرطبقے کے خواتین دلچسپی دکھارہی ہیں۔ یہ ورکشاپ تعارف و تفہیم اور تحفظ شریعت اور اصلاح معاشرہ کے کارکنوں کے لئے مفید ثابت ہوگا۔
۲؍مارچ شام ساڑھے تین بجے اجلاس عام بمقام سٹی لان (City Lawn) پارگے نگر کونڈھوا پونے میں رکھا گیا ہے۔ اس اجلاس میں محترمہ ممتاز پیربھائی اور محترمہ ناہید کوتوال مہمان خصوصی ہوں گے۔
خواتین اور طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست ہے۔