گرامین سنگھا کی طرف سے مستحق طلبہ کو رکن اسمبلی کے ہاتھوں اسکالرشپ
11:56AM Sat 15 Jun, 2013
گرامین سنگھا کی طرف سے مستحق طلبہ کو رکن اسمبلی کے ہاتھوں اسکالرشپ
بھٹکلیس نیوز / 15 جون، 13
بھٹکل/ گرامین سنگھا کی طرف سے کل دوپہر 03:30 بجے جالی کے سبھا بھون ہال میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں سے مستحق طلبہ کو اسکالرشپ تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر منکال ویدیا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تعلیم کے لئے دی جانے والی سنگھا کی طرف سے یہ اسکالرشپ ستائش کے لائق ہے ۔ موصوف نے تعلیم کی اہمیت پر ایک بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانہ میں تعلیم یافتہ شخص ہی ترقی کرتا ہے اس لئے تعلیم کے خواہش مند طلبہ کو آگے بڑھایا جائے اور ان کے لئے ایسے پروگرامات کئے جائیں ۔ اس کے علاوہ مہمان خصوصی جگناتھ ، مسٹر ٹی ایس ششی دھر ، مسٹر بھاسکر نائک اور مسٹر ڈی بی نائک وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کی تہنیت کرتے ہوئے ان کی شال پوشی بھی کی گئی ۔