کیرالہ کے قریب کاپڈ میں چاند کے شواہد ؛ بھٹکل میں کل ہوگا پہلا روزہ
02:41PM Sun 5 May, 2019
بھٹکل: 5 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کیرالہ کے کاپڈ میں رؤیت ہلال کے شواہد پر بھٹکل میں بھی قاضی صاحب نے بھٹکل میں کل سے یکم رمضان کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی مساجد میں تراویح کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔
بھٹکل واطراف میں بھی چاند دیکھنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن یہاں چاند نہیں دکھ سکا البتہ کیرالہ اور بھٹکل کے مطلع میں یکسانیت کی وجہ سے وہاں کی رؤیت پر اعتبار کرتے ہوئے رمضان کا اعلان کیا گیا۔
ادارہ بھٹکلیس اپنے تمام قارئین کو اس ماہ مبارک کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ کو ہمارے لئے خیر و عافیت کا مہینہ بنائے اور اس مہینہ کے ذریعہ ہمیں اپنی رضا کا پروانہ نصیب فرمائے۔آمین