قومی شاہراہ پر آواراہ بیلوں کی وجہ سے سڑک حادثہ
12:12PM Wed 26 Jun, 2013
قومی شاہراہ پر آواراہ بیلوں کی وجہ سے سڑک حادثہ
بیلوں کو آوارہ چھوڑنے پر عوام مشتعل
بھٹکلیس نیوز / 26 جون، 13
بھٹکل / آوارہ بیلوں کو سڑک پر چھوڑنے کی وجہ بیل راستوں پر ڈیرہ جمائے بیٹھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک نظام میں بار بار خلل واقع ہوتا ہے اس سلسلہ میں کچھ دنوں سے بھٹکلی عوام کی زبانی شکایتیں سننے کو مل رہی تھیں ، لیکن کل مغرب میں یہاں قومی شاہراہ پر ٹیلیفون ایکسینچ کے سامنے ہوئے حادثے کے بعد عوام نے بیل مالکان پر ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ اطلاع کے مطابق کل مغرب میں مدینہ کالونی سے سرکل کی طرف جانے والے رکشہ کے سامنے اچانک دو بیل آپس میں جھگڑتے ہوئے آدھمکے جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور ریاض نے فوری طور پر بریک لگادئے اور رکشہ سیدھے بیل سے جاٹکرایا ۔ حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ کا بہت نقصان ہوا ہے البتہ سبھی سوار محفوظ ہیں ۔
مقامی عوام نے اس حادثہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جانور دن بدن لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور قومی شاہراہ پر جانور آکر ڈیرہ جمانے کی وجہ سے ٹریفک نظام میں خلل واقع ہورہا ہے ۔ مقامی عوام نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سلسلہ میں مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ متعلقہ جانورں کے مالکان سے مل کران بے زبان جانوروں کو کہیں دوسری مناسب جگہ پر چھوڑنے کا بندو بست کرائیں یا پھر انہیں گھر ہی میں باندھنے پر راضی کرائیں ۔ ورنہ آگے چل کر ان سے مقامی لوگوں کو بہت سی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔