مرڈیشور میں بالوں کے جھڑنے سے پریشان نوجوان کی خود کشی
04:39PM Tue 14 Jan, 2020
بھٹکل: 14 جنوری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرڈیشور میں پیر کی شام ایک نوجوان نے بالوں کے جھڑنے سے پریشان ہو کر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے درخت سے لٹک کر خود کشی کرلی ہے۔
اس کی شناخت مرڈیشور کے مقیم کمار شٹی (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمار پچھلے کئی دنوں سے اپنے بالوں کے گرنے کو لے کر کافی پریشان تھا اور اسی وجہ سے اس نے کالج بھی نا بند کردیا لیکن پیر کی شام کو اس نے اس پریشانی سے تنگ آکر اپنے آپ کو ہلاک کردیا۔
تاہم اس سلسلہ میں مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس کیس کی تحقیقات میں جٹی ہوئی ہے۔