بھٹکل بلدیہ حدود میں پانی کنکشن کے سلسلہ میں گھپلہ کرنے والا دیپک منجوناتھ شٹی معطل
03:16PM Sat 31 Dec, 2016
بھٹکلیس نیوز / 31 دسمبر، 16
بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل میونسپالٹی دفتر میں دفتر کے فائلیریامزدور کے طورپر کام کرنے والے دیپک منجوناتھ شٹی کوضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے معطل کرنے کاحکم جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ دیپک منجوناتھ شٹی کے خلاف بلدیہ چیف آفیسر نے پانی کے کنکشن کے سلسلہ میں مختلف گھپلوں کا الزام لگاتے ہوئے جمعہ کو پولس تھانےمیں شکایت درج کرائی تھی۔
ان پر الزام تھا کہ پانی کے پائپ لائن کنکشن اور اندرونی نالیوں کے کنکشن کے لئے عوام کی طرف سے ادا کردہ رقم کو بلدیہ اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے بجائے وہ اسے ذاتی طور پراستعمال کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ان کے خلاف یہ بھی شکایت تھی کہ وہ مقامی بینک سے قرضہ لینے کے لئے چیف آفیسر کی جعلی دستخط بھی کرتے ہیں۔
انہیں کرناٹکا عوامی خدمات قانون 1958کی دفعہ 98 کے مطابق معطل شدہ ملازم کو ملنے والی سہولیات زندگی گزارہ کا بھتہ جاری رہے گا اور معطلی کی مدت میں معطل ملازم اسی قانون کی دفعہ 104کے تحت مرکزی مقام سے منظوری کے بغیر کہیں نہیں جاسکے گا۔
(عبدالجبار اسدی ترجمہ: )