کولار پولیس کا کارنامہ ، دودن قبل اغواہوئے دوسالہ بچہ کو دھونڈ نکالا

05:00PM Mon 5 Jun, 2017

کولار (بھٹکلی نیوز)کولار کے خاکی شاہ ولی محلہ سے بروز جمعہ دو دن قبل گھر کے سامنے سے ایک دو سالہ بچہ کو نامعلوم دو افراد نے اغواہ کر لیا تھا۔ بچہ کے رشتہ داروں نے کولار کے پولیس تھانہ میں بچہ کی گم شدگی کی رپورٹ درج کروالی تھی تو کولار پولیس نے رشتہ داروں کے ہمراہ اسی وقت سے بچہ کے ہر جگہ تلاش شروع کر دی۔ مگر بچہ کو ملزموں نے بنگلور کے گوری پالیہ میں فررخت کرنے کی کوشش بھی کر دی تھی۔ اطلاع پا کر کولار پولیس اور رشتہ داروں نے گوری پالیہ بنگلور پولیس تھانہ سے بچہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا اورکولار لاکر رشتہ داروں کے حوالے کردیا۔ اور اس بچہ کا نام ابوبکر صدیق بتایا جاتا ہے اور اس کے والد مرغی کے گوشت کا کاروبار چلارہے ہیں۔ اس طرح کولار کی پولیس نے ایک معصوم کے اغواہ کا معاملہ محض دو دن میں حل کر کے دکھادیا۔اس کاروائی میں کولار کی یس،پی روہنی، اڈیشنل یس پی رام ، ڈپٹی یس پی عبدالستار اور دوسرے افسران نے ایک اہم رول ادا کیا۔