وزیر اعظم ٹریسا مے کا قبل از انتخابات کا داو الٹا پڑگیا ، برطانیہ میں معلق پارلیمنٹ تقریبا طے

04:49PM Fri 9 Jun, 2017

لندن: برطانیہ میں عام انتخابات کے بعد آج ووٹوں کی گنتی میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملنے کے آثار ہیں۔ پارلیمنٹ کی کل 650 نشستوں کے لئے کل ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اب تک 646 سیٹوں کے نتيجے سامنے آ چکے ہیں۔ وزیر اعظم ٹریسا مے کی قیادت والی کنزرویٹو پارٹی 315 سیٹیں جیت کر سب سے آگے ہے جبکہ اہم اپوزیشن پارٹی لیبر پارٹی 261 سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ اب تک حاصل نتائج میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے لہذا معلق پارلیمنٹ ہونا طے ہے۔ کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لئے 326 نشستیں جیتنا ضروری ہے۔