بیٹی کے برقع پہننے پر ٹرول ہوئے اے آر رحمان، ٹرولرس کو دیا زبردست جواب
03:48PM Fri 8 Feb, 2019
آسکر انعام یافتہ موسیقار اے آر رحمان ان دنوں سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہے ہیں۔ دراصل، رحمان کی فلم سلمڈاگ ملینئیر کے گانے کو 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اسی تقریب کی ایک تصویر کو لے کر ان دنوں اے آر رحمان ٹرول ہو رہے ہیں۔
تصویر میں رحمان اپنی بیٹی خدیجہ کے ساتھ دکھائی دئے۔ لیکن تصویر میں خدیجہ برقع پہنے نظر آئیں۔ پھر کیا تھا رحمان کے مداحوں کو خدیجہ کا برقع پہننا ہرگز پسند نہیں آیا اور انہیں ٹرول کر دیا گیا۔
ٹرولنگ کے جواب میں رحمان نے فوٹو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، -نیتا امبانی کے ساتھ میرے اہل خانہ کی خاص خواتین، خدیجہ، رحیمہ، سائرہ، ہیش ٹیگ فریڈم ٹو چوز‘ (منتخب کرنے کی آزادی)۔ انتا ہی نہیں خدیجہ نے بھی کہا کہ کسی نے بھی انہیں پردہ کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا۔ خدیجہ نے کہا کہ ان کے پردہ کرنے سے ان کے والدین کا کوئی لینا- دینا نہیں ہے۔The precious ladies of my family Khatija ,Raheema and Sairaa with NitaAmbaniji #freedomtochoose pic.twitter.com/H2DZePYOtA
— A.R.Rahman (@arrahman) February 6, 2019