ووٹر آئی ڈی کارڈ کیلئے نا م درج کرائیں

04:12AM Fri 14 Jul, 2017

بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) ایلکیشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے ایلکشن آئی ڈی کارڈ (ووٹر آئی ڈی کارڈ) کا اندراج کرایا جارہا ہے یکم جولائی تا30جولائی کے درمیان آن لائن کے ذریعہ ووٹروں کا اندراج چل رہا ہے نئے ووٹروں کے اندراج فارم نمبر 6۔ پہلے والے کارڈ میں تبدیلی کیلئے فارم نمبر8۔ پہلے والے وارڈ ۔یا۔ اسمبلی حلقہ میں (اڈریس ) کی تبدیلی کیلئے فارم نمبر8A۔ ووٹر لسٹ سے نام خارج کرانے کے لئے فارم نمبر7 ۔ استعمال کرنا ہے ۔ووٹروں کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے مساجد کے خطیب حضرات ،ذمہ دار احباب، اداروں اور تنظیموں کے ذمہ دار احباب سوشیل ورکرس، کارپوریٹرس اور کونسلر حضرات کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں لو گوں کو ا س سے آگاہ کریں۔ اور بیداری مہم چلائیں، آن لائن اندراج کیلئے ویب سایٹ:www.ceokarnataka.kar.nic.in. ہے بیدار ملت فاؤیشن بنگلور :فون نمبر:9448067369