ٹیچروں کے تبادلوں کے لئے حکومت نے پالیسی کا ڈرافٹ جاری کیا
03:10PM Tue 5 Sep, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ ریاستی حکومت نے آخرکار سرکاری اسکولوں کے ٹیچروں اور لیکچراوں کے تبادلوں کے تعلق سے نئی پالیسی جاری کرنے کے مقصد سے آج اس کاڈرافٹ جاری کردیا اور اس نئی پالیسی سے تمام ٹیچروں اور لیکچراروں کو فائدہ ہوگا۔ وزیر برائے پرائمری اور سکینڈری تعلیم تنویر سیٹھ نے ڈرافٹ جاری کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ سال 2007کی پالیسی اور موجودہ پالیسی میں کافی فرق ہے ۔حکومت نے پرائمری اسکولوں ۔ہائی اسکولوں اور کالجوں کے لیکچراروں کو دھیان میں رکھ کر نئی پالیسی جاری کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔تعلقہ سطح پر پرائمری اسکولوں کے ٹیچرس اور ضلع سطع پر ہائی اسکو ل ٹیچرس اور ریاستی سطع پر لیکچرارس یا کہیں بھی اپنے پسندیدہ مقام کو تبادلہ کراسکتے ہیں۔ اس سال حکومت نے صرف 15فیصدی تناسب سے تبادلہ کیا ہے اور اگلے سال پالیسی جاری ہونے سے ٹیچروں کا تبادلہ آسان طریقہ سے ہوگا اور اس کے لئے کسی کو پریشانی ہونے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت تعلیم نام پر سیاست کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ریاستی حکومت کے اختیارات چھیننے کی کوشش کررہی ہے ۔پہلی تا دسویں جماعت تک آئی سی ایس سی نصاب کو شروع کرنے کا حکم دیا ہے آٹھویں تا دسویں جماعت تک کے لئے آئی سی ایس سی نصاب کو شامل کیا گیا ہے ۔ریاستی نصاب کا کافی اثر ہونے کی وجہ سے اس معاملہ میں مرکزی حکومت مداخلت نہیں کرسکتی ہر ایک ریاستی حکومت کو اپنے طلباء کو ضرورت کے مطابق نصاب تیار کرنے کااختیار ہے ۔اس معاملہ میں وزرات انسانی وسائل کو مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔