امدادی اسکول میں ایم ایل اے سنیل نائک کے ہاتھوں سائیکلوں کی تقسیم

02:00PM Fri 20 Sep, 2019

بھٹکل: 20 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  سرکاری امدادی اسکول کے آٹھویں کلاس کے طلبہ  کے درمیان  سرکار کی جانب سے مفت سائیکلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔اس کے پیش نظر جمعرات کے روز رکن اسمبلی کے ہاتھوں سونارکیری اسکول میں سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو چاہئے کہ وہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی شریک ہونے کی ترغیب دی اور ان  کے والدین کو بھی اس کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت جئے شری موگیر  نے پروگرام کا افتتاح کیا۔پروگرام میں بی جے پی صدر راجیش نائک، ضلع پنچایت سندھو بھاسکر نائک، اسکول ایس ڈی ایم  سی صدر وینکٹیش  نائک، راگھویندرا شیٹھ، بھٹکل بی ای او ایم آر منجی اور دیگر موجود تھے۔