’’بزمِ ٹیپو ‘‘میسورکاغیر طرحی منقبتی مشاعرہ
02:01PM Fri 12 May, 2017
میسور (بھٹکلیس نیوز) ’’بزمِ ٹیپو‘‘ میسور کے ذمہ داران محترم زاہد اﷲ خان اور محترمہ سلمہٰ صدیقہ کی اطلاع کے موجب بزم ٹیپو کے زیر اہتمام حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی218 ویں یومِ شہادت سے وابسطہ بروز ہفتہ(سیکینڈ سیاٹرڈے) بتاریخ 13 مئی، بعد نماز مغرب ایک غیر طرحی منقبتی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیاہے۔ یہ منقبتی مشاعرہ’’ مرکز الہند‘‘،ٹیپو سلطان ٹرسٹ، عقب درگاہی مسجد، ساڈے روڈ، منڈی محلہ، میسور منعقد ہوگا اِن شاء اﷲ۔اس اجلاس میں شرکت کے لیے بنگلور سے معروف مترنم نعت گوشاعر محترم مبین منور صاحب تشریف لارہے ہیں۔محترم یس معین الدین پاشاہ صاحب صدر مائناریٹیز کریڈیٹ کوآپریٹیو سوسائیٹی ’’ٹیپو سلطان شہیدؒ کے حالات زندگی‘‘ پر ایک مقالہ پیش کریں گے۔ تمام شعراء کرام اور ادیب حضرات سے گذارش ہے کہ وہ اپنی تخلیقات سے سامعین کو محظوظ فرمائیں۔ اس نشست میں خواتین اور مبتدی لکھنے والوں کو اپنی تخلیقات سنا نے کا موقع دیا جائے گا۔ تمام ادب نواز حضرات سے گذارش ہے کہ وہ اس نشست میں مع ودوست و احباب شرکت فرما کر پیش کردہ ادبی کاوشوں کو داد دیتے ہوئے شعراء ، اُدباء اور خواتین کی حوصلہ افزائی فرمائیں ۔