بھٹکل اربن کو آپریٹیو بینک کی گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد
03:11AM Sat 2 Nov, 2013
بھٹکل اربن کو آپریٹیو بینک کی گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد
بھٹکلیس نیوز ؍ 02 نومبر، 13
بھٹکل ؍ (رضوان گنگاولی) بھٹکل اربن کو آپریٹیو بینک کی گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد یہاں عید گاہ میدان کے قریب واقع کملاوتی شانبھاگ ہال میں ہوا ۔ جس کا افتتاح ضلعی انچارج وزیر و وزیر تعلیمات مسٹر آر وی دیش پانڈے کے ہاتھوں ہوا ۔ افتتاح کے بعد انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینک میں اچھی خاصی رقم ڈپازٹ کے طور پر جمع ہے اور اس سے قرضہ لینے والے لوگوں کی تعداد بھی کم ہی ہے ۔ انہوں نے یہاں کے نظم و ضبط کی بھی تعریف کی اور ڈپازٹ کی رقم سے تجارت کرنے اور صنعت لگانے والوں کے تعاون کی اپیل کی ۔انہوں نے اس موقع پر بینک انتظامیہ کو طلبہ کے لئے تعلیمی سہولیات دینے اور ان کو تعلیم کے لئے قرض دینے کی طرف توجہ دلائی ۔
پروگرام کا آغاز قومی یکجہتی گیت کے ساتھ کیا گیا ۔بینک مینیجر ایس عبدالرزاق نے استقبال کیا ۔بینک کے صدر جناب اکرم مصباح صاحب نے بینک کی رپورٹ پیش کی اور بینک کے قیام کا مقصد بھی بتایا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر منکال ایس ویدیا ، سابق رکن اسمبلی مسٹر جے ڈی نائک کو آپریٹیو بینک کے افسر این اے شیٹ ،اسماعیل حسن دامودی اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس پروگرام میں بینک کے بانیوں کی اور جو بانی مرحوم ہوئے ہیں ان کے فرزندوں وغیرہ کی تہنیت کی گئی ۔