اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں نوائط کالونی کلسٹر کے پرتیبھاکارنجی مقابلوں کا انعقاد
10:06AM Wed 11 Sep, 2019
بھٹکل: 11 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)سال رواں 20-2019 نوائط کالونی کلسٹر سطح کے پرتیبھاکارنجی مقابلوں کا انعقاد آج اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول (آئی اے یو ایچ ایس) میں منعقد ہوا جس کی افتتاحی تقریب عثمان حسن ہال میں جناب جوکاکو عبدالرحیم (صدرانجمن حامئی مسلمین ،بھٹکل)کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔
نشست کاآغاز تلاوت کلام پاک سے جس کے بعد آئی اے یو ایچ ایس کے صدر مدرس جناب شبیردفعدار نے استقبالیہ کلمات پیش کیا ۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک بھٹکل بلاک ایجوکیشن افسرایم،آر.منجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو ان پروگراموں کافائدہ اٹھ انے کی درخواست کی اور حکم صاحبان کو غیر جانبدارانہ فیصلہ دینے کی بھی گزارش کی۔
صدارتی خطاب میں جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب نے کنڑا زبان کو سیکھنے پر زور دیااور طلباء کو ان پروگرام سے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ترغیب دی ،جناب محی الدین خطالی صاحب کےکلمات تشکر پر جلسہ اختتام کوپہنچا۔جلسہ کی نظامت مولوی عبدالحفیظ خان ندوی نے کی-
اس تقریب کے بعد طلبہ کے مابین مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔