مسلم پرسنل لاء بورڈکی خواتین ونگ عائلی مسائل کوحل کرے گی:ظفریاب جیلانی
03:36PM Mon 21 Nov, 2016
کولکاتہ، (ایف اویس)
پہلی بار آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک خواتین یونٹ کی تشکیل کا فیصلہ کیا اور تین طلاق کے حق میں ایک تجویز بھی منظوری کی گئی۔بورڈکی تین روزہ کانفرنس میں قرارداد منظور کر کہا گیا کہ حکومت مسلمانوں کے پرسنل قوانین میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔بورڈکے نومنتخب سیکرٹری ظفریاب جیلانی نے کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ خواتین ونگ خاندانی تنازعہ اور تعلیم جیسے مسائل سے بھی نبردآزماہوگی۔آل انڈیا مسلم خواتین ہیلپ لائن بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹول فری کال سینٹر ہوگا جس اردو، انگریزی اور آٹھ علاقائی زبانوں میں خاندان تنازعات میں مسلم خواتین کو مشورہ دیا جائے گا۔بورڈکے رکن عاملہ کمال فاروقی نے کہاکہ پہلی بار یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم مسلم خواتین سے متعلق مسائل کے لئے ایک خاتون یونٹ اورایک آل انڈیا مسلم خواتین ہیلپ لائن، اردو،انگریزی اور آٹھ علاقائی زبانوں میں ایک ٹول فری کال سینٹر بنائیں گے۔