لکھنو میں مشتبہ دہشت گرد اور پولیس کے درمیان تصادم

02:01PM Tue 7 Mar, 2017

لکھنؤ(بھٹکلیس نیوز) لکھنؤ کے مضافات میں ایک گھر میں چھپے مشتبہ دہشت گرد اور پولیس کے درمیان تصادم کی خبر ہے. یوپی کے پولیس سربراہ جاوید احمد نے ٹھاکرگنج علاقے میں مشتبہ دہشت گرد کے ساتھ تصادم کی بات کی تصدیق کی ہے.وہاں ارد گرد کے علاقے کا محاصرہ کر دی گئی ہے. پولیس ذرائع کے مطابق تقریبا 20 کمانڈو اس آپریشن میں شامل ہیں. واضح رہے کہ یوپی میں سات مراحل میں ہو رہے اسمبلی انتخابات کے آخری دور کی ووٹنگ کل ہونا ہے. ووٹوں کی گنتی 11 مارچ کو ہوگی.