یکم جون سے ریاست میں عبادت گاہوں کو کھولنے کا امکان؛ وزیر اعظم کے فیصلہ کا انتظار

02:27PM Wed 27 May, 2020

2بینگلور: 27 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے آج صبح کہا ہے کہ ریاستی حکومت 31 مئی کے بعد مسجد، مندر اور چرچوں کو عبادت کے لیے کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں فیصلہ بھی لیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم کا فیصلہ آخری ہوگا اگر ان کی جانب سے اجازت ملتی ہے تو پھر تمام رعایتوں کے ساتھ عبادت گاہوں کو کھول دیا جائے گا۔