سعودی کابینہ میں اسرائیلی مظالم، سیھات فائرنگ کی مذمت

01:24PM Tue 20 Oct, 2015

الریاض ۔) العربیہ (سعودی کابینہ نے فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی حکومت کی عین ناک تلے بڑھتے ہوئے حالیہ وحشیانہ مظالم اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ کابینہ نے سیکیورٹی کونسل، متعلقہ بین الاقوامی غیر حکومتی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف کئے جانے والے جرائم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کابینہ نے القطیف کے علاقے سیھات کی الکوثر کالونی میں مسجد کے احاطے میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اعلی حکومتی عہدیداروں نے اس بہیمانہ جرم کی شدید مذمت کی جس میں سعودی عرب کے متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔