بھٹکل تعلقہ پنچایت کے عام اجلاس میں مختلف امور پر ہوئی بحث
04:42PM Wed 26 Jun, 2019
بھٹکل: 26 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک کی صدارت میں منگل کے روز پنچایت کے عام اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں تعلقہ کے کئی اہم امور پر بحث کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی مانگ کی گئی۔
اس اہم نشست میں تعلقہ پنچایت ممبران نے چنبیلی کے پھولوں کی کاشت کرنے والوں کو ان کی محنت بھر منافع نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ دلالوں کی وجہ سے کاشت کرنے والوں کو ان کا منافع نہیں مل پاتا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو کاشتکاروں کا دل نہیں لگے گا نتیجہ میں تعلقہ میں پھولوں کی کاشت کم ہوجائے گی۔
ان کے جواب میں محکمہ باغبانی کی افسر سندھیا ہیگڈے نے اس تعلق سے فوری میٹنگ بلانے اور مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
اس موقع پر تعلقہ میں ڈینگو کے 8/مریض پائے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس جانب توجہ دینے کی بات کہی گئی۔
اس میٹنگ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی بھی شکایت کی گئی جس کے تعلق سے متعلقہ ڈاکٹر نے کہا کہ حال ہی میں کتوں کے کاٹنے والے تمام معاملات پاگل کتوں کے نہیں ہیں اس میں سے بعض کتے موسم کی تبدیلی اور راستوں کے کنارے پڑے کھانوں کے کھانے کی جہ سے بھی ایسے ہورہے ہیں۔
اس موقع پر تعلقہ پنچایت کی نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین میناکشی جٹپّا نائک، تعلقہ پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر پربھا کر وغیرہ موجود تھے۔