اوپو نے اسمارٹ فونز کیلئے پہلا ڈیوئل کیمرہ زوم پیش کردیا

01:54PM Wed 1 Mar, 2017

بارسلونا: بارسلونا میں جاری ’موبائل ورلڈ کانگریس‘ (ایم ڈبلیو سی) 2017 میں موبائل فوٹوگرافی میں صفِ اوّل کے عالمی ادارے ’اوپو Oppo‘ نے حاضرین کے سامنے پہلی مرتبہ اپنی انقلابی اور جدید ترین ’5x ڈیوئل کیمرا زوم‘ ٹیکنالوجی پیش کردی ہے جو دنیا میں پیری اسکوپ طرز کی سب سے پہلی ڈیوئل کیمرا ٹیکنالوجی بھی ہے جسے اسمارٹ فونز کےلیے متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت اسمارٹ فون کیمرا کے ذریعے تصویر کا معیار کم کیے بغیر ہی اسے پانچ گنا (5x) تک زوم کیا جاسکتا ہے؛ جو مارکیٹ میں دستیاب 2x زوم فنکشن کے مقابلے میں صحیح معنوں میں ایک انقلابی اختراع ہے۔ اسی کے ساتھ صارفین کو دھندلاہٹ سے پاک امیج کی ایسی صلاحیت حاصل ہوگی جو پہلے کبھی موجود نہیں تھی جب کہ اس ٹیکنالوجی کے باوجود اسمارٹ فون ویسا ہی پتلا رہے گا۔ اس انقلابی پیری اسکوپ جیسی ڈیوئل کیمرا ٹیکنالوجی کی تیاری پر ’اوپو Oppo‘ نے ایک سال تک کام کیا ہے اور اب تک صرف اس ٹیکنالوجی کےلیے 50 سے زیادہ پیٹنٹس فائل کی جاچکی ہیں۔ اوپو وائس پریزیڈنٹ اور انٹرنیشنل موبائل بزنس کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسکائی لی کہتے ہیں ’’اس 5x ڈیوئل کیمرا زُوم نے اسمارٹ فون فوٹوگرافی کی دنیا میں امکانات کی ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے، جو اپنے صارفین کی خواہش اور ضرورت کے مطابق ہے تاکہ وہ خوبصورت اور صاف ستھری تصاویر لے سکیں – اور یہ ہماری انتھک محنت اور خلوص کی آئینہ دار ہے۔‘‘ 5x ڈیوئل کیمرا زُوم کی جدت طرازی اوپو اسمارٹ فون کیمرا میں 5x ڈیوئل کیمرا زُوم ٹیکنالوجی کا خیال آبدوزوں میں پیری اسکوپ سے مستعار لیا گیا ہے۔ ڈیوئل کیمرا وائیڈ اینگل اور ٹیلی فوٹو لینسز استعمال کرتا ہے جب کہ ٹیلی فوٹو لینس کے نصب ہونے کے مقام پر پیری اسکوپ جیسی ایک ساخت سے استفادہ کیا گیا ہے۔ ٹیلی فوٹو لینس کا زاویہ 90 ڈگری پر گھمانے سے اس عدسے کے لیے اتنی گنجائش پیدا ہوجائے گی کہ جو گہرے زوم کےلیے درکار ہوتی ہے۔ 90 ڈگری کے زاویئے پر داخل ہونے والی روشنی کی سمت پیری اسکوپ جیسا منشور (پرزم) اگلے مرحلے پر اس انداز سے تبدیل کرتا ہے کہ ٹیلی فوٹو لینس سے گزرنے والی روشنی صارف کو سامنے کا منظر زوم کرکے دکھاتی ہے۔ دنیا کی پہلی پیری اسکوپ اسٹائل ڈیوئل کیمرہ ٹیکنالوجی آج کے موبائل کیمروں میں زوم کی قوت صرف 2x تک محدود ہے جو موبائل استعمال کرنے والے اکثر صارفین کے لیے مایوسی کی وجہ بن رہی ہے۔ تاہم اوپو نے مروجہ معیارات کے تحت اس ٹیکنالوجی کونئے سرے سے ری ڈیزائن کیا ہے۔ اوپو کے کوششیں رنگ لے آئیں اور اس کے کیمروں نے 5x کا معیار حاصل کرلیا ہے ۔ اس سے صارفین ہر طرح کے معیارات کی خوبصورت اور تفصیلی تصاویر لے سکتے ہیں جو عام طور پر ڈجیٹل کیمروں میں موجود ہوتے ہیں یعنی کلوز اپس، لینڈ اسکیپ اور پورٹریٹس۔ اسمارٹ فون کو پتلا رکھتے ہوئے 5x لوزلیس زُوم اوپو کا نیا ڈیوئل کیمرہ سیٹ اپ اسمارٹ فون کو دبلا پتلا رکھتا ہے۔ اس میں 3x آپٹیکل زوم ہے جو ڈجیٹل زوم کی امیج فیوژن ٹیکنالوجی سے میچ کرتے ہوئے موبائل صنعت کے لیے پہلی مرتبہ لوزلیس 5x ڈیوئل کیمرہ زوم ممکن بنارہا ہے۔ اس کی وجہ آبدوزوں میں استعمال ہونے والا پیری اسکوپ ڈیزائن ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر 5x ڈیوئل کیمرہ ماڈیول صرف 5.7 ملی میٹر موٹا ہے یہاں تک کہ یہ کسی بھی روایتی اسمارٹ فون میں 2x آپٹیکل زوم کے مقابلے میں بھی 10 فیصد تک پتلا ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ آپٹِکل امیج اسٹیبلائزیشن (اوآئی ایس) ٹیکنالوجی عموماً دیکھا گیا ہے کہ جب تصویر لیتے وقت زوم بڑھایا جائے تو معمولی ارتعاش بھی تصویر میں بڑی دھندلاہٹ کی وجہ بنتا ہے۔ اوپو کے جدید ترین ’ 5x ڈیوئل کیمرہ زوم‘ کا دوسرا انقلابی فیچر آپٹِکل امیج اسٹیبلائزیشن (او آئی ایس) سلوشن ہے۔ یہ فیچر فون بنانے والی دیگر کمپنیوں سے مختلف ہے جو وائڈ اینگل لینس پر آپٹکل امیج اسٹیبلائزیشن استعمال کرتے ہیں ۔ لیکن اوپر نے اس میں ایک نیا طریقہ استعمال کیا ہے جس میں او آئی ایس کو براہِ راست ٹیلی فوٹو لینس پر استعمال کیا ہے۔ او آئی ایس ٹیکنالوجی کی بدولت منشور (پرزم) اور ٹیلی فوٹولینس دونوں ہی معمولی دھچکے اور ارتعاش کو محسوس کرکے فوری طور پر اس کا ازالہ کرتے ہیں۔ ہر لحاظ سے جدید او آئی ایس سلوشن پچھلی جنریشن کے کیمروں کے مقابلے میں 40 فیصد بہتر کارکردگی دکھاتی ہے۔ اس کےمنشور کا مکینزم اس میں 0.0025 ڈگری کا اضافہ کرکے تصویر کے زاویے کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔ اسمارٹ فون انڈسٹری کے ٹرینڈز میں سب سے آگے ’ ہم نے یقیناً موبائل فوٹوگرافی میں ٹیکنالوجی کے انقلاب کے لیے سر دھڑ کی بازی لگادی ہے۔ پیری اسکوپ طرز پر بنائے گئے وائڈ اینگل ڈیوئل کیمرہ اور ٹیلی فوٹو لینس، دوسری جانب امیج فیوژن ٹیکنالوجی اور آپٹکل امیج اسٹیبلائزیشن سلوشن کی بدولت موبائل کیمرے کے معیار ڈجیٹل کیمروں تک پہنچ گیا ہے۔ 5x ڈیوئل کیمرہ زوم ٹیکنالوجی کا ایک اور معیار ہے جس کی نقل دوسری کمپنیاں بھی کریں گی،‘ اسکائی لی نے بتایا۔ اسمارٹ فون مارکیٹ میں قدم رکھتے ہیں اوپو نے صرف ایک مقصد پر نظر رکھی اور وہ ہے موبائل فوٹوگرافی۔ اوپو کے پیشِ نظر ہر صارف کی فوٹوگرافی کےمطالبات تھے کیونکہ وہ خوبصورت اور صاف تصویر کشی کے خواہاں رہےہیں۔ اس سلسلے میں پہلا انقلابی قدم 2012 میں سامنے آیا جب اوپو نےسیلفی کو خوبصورت بنانےوالا ’بیوٹی فکیشن‘ فیچر پیش کیا۔ اوپو اسمارٹ فون میں فیکٹری سے ہی بیوٹی فکیشن فیچر انسٹال کرنے کا سرخیل رہا ہے۔ اور آج قریباً ہر اینڈروئڈ فون میں بیوٹی فکیشن کا معیار شامل کیا گیا ہے۔ اوپو سیلفی امیجنگ فوٹوگرافی میں بھی آگے آگے رہا۔ 2016 میں اوپو نے ’سیلفی ایکسپرٹ‘ ایف سیریز کا اعلان کیا ۔ پھر ایف ون پلس ماڈل پہلا اسمارٹ فون قرار پایا جس میں 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ لگا ہوا تھا۔ عین اسی برس اوپو نے اپنے آرنائن ماڈلوں کے لیے سونی کے اشتراک سے ایک بڑے f/1.7 اپرچر کے ساتھ کسٹمائزڈ 1/2.8 انچ آئی ایم ایکس 398 سینسر پیش کیا۔ اوپو کی مضبوط ترین کارکردگی چینی مارکیٹ میں 16.8 فیصد حصے کے ساتھ اوپو چین میں نمبر ایک اسمارٹ فون بن چکا ہے جبکہ آئی ڈی سی کے مقابلے میں دنیا بھر میں اسے بہترین فروخت ہونے والے چوتھےاسمارٹ فون کا درجہ حاصل ہوچکا ہے۔ اوپو نے بہت تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اس وقت تک 28 عالمی مارکیٹوں میں اپنے قدم جمالئے ہیں۔ آئی ڈی سی کے ہی مطابق بہت تھوڑے وقت میں اوپو جنوب مشرقی ایشیا میں دوسرے نمبر پرآگئی ہے۔ تحقیقاتی کمپنی جی ایف کے مطابق بھارت میں سال 2015 میں اوپو کی آن لائن مارکیٹ 1.2 فیصد تھی جو دسمبر 2016 میں بڑھ کر 10.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ کچھ اوپو کے متعلق اوپو دنیا کا معروف ڈجیٹل ٹیکنالوجی برانڈ ہے جو دنیا کے تمام براعظموں میں یکساں مقبول ہے۔ افریقہ ، یورپ، اوشیانا، اور ایشیا میں اپنی مصنوعات کی بنا پرہر صارف کو مسرت اور حیرت فراہم کی ہے۔ اس کی مصنوعات ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی شاہکار ہیں۔ 2004 میں اپنے وجود کے بعد 2008 میں اوپو نے موبائل فون مارکیٹ میں قدم رکھا اور اپنا لوہا منوایا اور اب 25 سے زائد مارکیٹوں میں اس کے موبائل فون دستیاب ہیں۔ اپریل 2015 تک دنیا کے 116 ممالک میں اس کا برانڈ رجسٹر ہوچکا تھا۔ ہے لیکن یہ سفر یہیں نہیں رکا، اوپو اپنی مصنوعات تمام OPPO نت نئے ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین پراڈکٹ صارفین تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔ اوپو کا سفر یہیں نہیں رکا بلکہ ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی کے لیے ہمارا جنون جاری ہے ۔ اوپو کی مصنوعات نے آڈیو وژول مارکیٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ اس کے بلند معیار کے بلیو رے پلیئرز امریکہ اور یورپ میں فروخت ہورہے ہیں۔