تنظیم کے احتجاج کو پر امن طور پر اختتام تک پہنچانے پر تنظیم کے ذمہ داران نے ادا کیا شکریہ

04:11PM Sun 7 Jul, 2019

بھٹکل: 7 جولائی،2019  (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح  و تنظیم کی جانب سے ہجومی تشدد کے خلاف جمعہ کے روز منعقد ہوئے احتجاجی جلسہ و جلوس کے پر امن اختتام پر مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران نے عوام اور دیگر حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے جاری آڈیو بیان میں عوام الناس، میڈیااور پولس محکمہ کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے سبھوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا گیا۔ مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے کا آڈیو بیان: [audio mp3="https://objectstore.e2enetworks.net/bhatkallys/uploads/2019/07/AUD-20190707-WA0125.mp3"][/audio]