الخضریہ کالونی گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے مشہور ہے۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ ظہران کے قریب الجبیل روڈ پر پیش آیا۔ مشرقی صوبہ میں کافی شیعہ رہتے ہیں جو سنی ملک میں اقلیت میں ہیں۔ ماضی میں بھی مشرقی صوبہ میں سلامتی دستوں پر مشتعل شیعوں نے حملے کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے فرقہ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا۔
سعودی عرب میں نامعلوم حملہ آوروں نے دو پولیس اہلکاروں کا کیا قتل
03:00PM Sun 18 Sep, 2016
دوبئی : سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام کی الخضریہ کالونی میں ہفتہ کے روز ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
العربیہ کے مطابق پولیس کی گشتی پارٹی کے دو اہلکار فورڈ ماڈل کی ایک گاڑی پر سوار تھے اور الخضریہ میں گشت کر رہے تھے۔ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر مشین گن سے اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں موسی علی محی القبی اور العریف محاسن ضیف اللہ الروقی نامی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔