ایئر ٹیل نے کیا بڑا اعلان ، یکم اپریل سے ملک بھر میں رومنگ فری کیا
03:45PM Mon 27 Feb, 2017
نئی دہلی : اگر آپ ایئر ٹیل یوزر ہیں ، تو آپ کے لئے ایک خوشخبری ہے ۔ اب انڈیا میں کہیں بھی آپ کے فون پر رومنگ چارچ نہیں لگے گا۔ ٹیلی کمپنی ایئر ٹیل نے اس فیلڈ کی کمپنیوں کے ساتھ كمپٹيشن کرنے کے لئے اپنی خدمات کے ہندوستان میں استعمال کرنے پر رومنگ چارج ہٹا دیا ہے۔
اب کمپنی کی آنے والی اور جانے والےکالس ، ایس ایم ایس اور ڈاٹا کی خدمات پر کوئی رومنگ چارجز نہیں لگے گا۔ ملک کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اہم رومنگ علاقوں میں بین الاقوامی کال ریٹ کو 90 فیصد تک کم کرکے تین روپے فی منٹ تک کم کردیا ہے۔
ساتھ ہی ڈاٹا کی شرح کو 99 فیصد تک کم کر کے تین روپے فی میگا بائٹ تک کردیا گیا ہے۔ کمپنی نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یکم اپریل سے رومنگ چارج کا ختم ہو جائے گا۔