جالی ضلع پنچایت انتخابات میں کانگریسی کارکن جناب عبد الرحیم شیخ کی فتح
01:17PM Tue 1 Oct, 2013
بھٹکل (نامہ نگار)دو دن قبل ہوئے جالی ضلع پنچایت کے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کردیا گیا جس میں کانگریس امیدوار و مجلس اصلاح و تنظیم کے حمایت یافتہ جناب عبدالرحیم شیخ نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔انتخابات کی گنتی کا سلسلہ صبح 8بجے سے شروع ہوا ۔انتخابات کے نتائج کچھ اس طرح ہیں :منجوناتھ ایم نائک بطور آزاد امیدوار نے 1689ووٹ حاصل کر تے ہوئے دوسرے مقام پر رہے،اور بی جے پی کے امیدوار 1506ووٹ حاصل کرتیسرا مقام بنائے رہے ،اور ایک آزاد امیدوار جناب عبدالکریم نے صرف 588ووٹ کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور اس دوڑ میں کانگریی کارکن و مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے حمایت یافتہ جناب عبدالرحیم شیخ نے 4809ووٹ حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کر تے ہوئے انکے حامیوں کو ایک بہتر تحفہ دیا ۔جیسے ہی جناب عبد الرحیم کی جیت کا اعلان ہوا اس موقع پر موجود کانگریسی کارکنوں نے نعرہ لگاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور جناب عبدالرحیم کو پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے انکی ہمت افزائی کی گئی۔اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جناب عبد الرحیم شیخ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم جناب عبد الرحیم سے یہ امید کرتے ہے کہ وہ عوام الناس کے مسئلہ و مسائل حل کرنے کے لئے اپنے قدم کو ہمیشہ آگے رکھیں گے۔اسکے بعد جناب عبدالرحیم شیخ نے اپنے مختصر کلمات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور مجلس اصلاح و تنظیم کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس انتخابات میں میری حمایت کی۔ میری جانب سے ہر ممکنہ کوشیش رہے گی کہ عوام الناس کے ہر مسائل کو حل کیا جائے۔اور میری مزید خواہش ہے کہ اسی طرح تنظیم آگے بھی میرے سر پر قائم رہے اور عوام کے لئے جو بھی خدمت ہو وہ مجھے حکم فرمائے۔
کانگریس امیدوار کی جیت کے بعد کانگریس بلاک صدر مسٹر وٹھل نائک کی جانب سے پریس کانفرینس کا اہتمام:
کانگریس امیدوار کی جیت کے بعد یہاں آئی بی دفتر میں کانگریس بلاک صدر مسٹر وٹھل نائک کی جانب سے ایک اخباری کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انہوں نے اس کامیابی پر عوام الناس ،کانگریس کارکنان اور بالخصوص مجلس اصلاح و تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام الناس و تنظیم سے یہ اُمید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی ہمیں خدمت کا موقع عنایت فرمائیں گے۔